حیدرآباد ۔22 ستمبر (اعتماد نیوز)مذہب اور دوستی کے درمیان توازن کیسے ہو اسکو ایک مسلمان نے یہ ثابت کردیا کہ انسانیت ہی اصل مذہب ہے۔ عبد الرزاق نامی رکشے والے نے اپنے دوست سنتوش کے
اچانک انتقال پر اسکے پسماندگاں میں سے کوئی نہ ہونے کی وجہ سے متوفی کے بیوی اور بیٹی کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے انہوں نے ہندو رسوم کے مطابق آخری رسومات انجام دی ۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے بیتل ضلع میں یش آیا ۔